حیدرآباد 14 نومبر ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عوامی حکومتکے ایک سال کی تکمیل پر ایک ماہ طویل پروگرامس پر جائزہ اجلاس میں وزراء اور عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرمارک ‘ وزراء ڈی سریدھر بابو‘ پونم پربھاکر ‘ مشیر حکومت کے کیشو راؤ‘ ویم نریندر ریڈی ‘ صدرپردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ و چیف سیکریٹری شانتی کماری و دیگر موجود تھے ۔ چیف منسٹر نے پروگرامس کی تفصیلات حاصل کرکے حکام کو ہدایت دی کہ عوامی حکمرانی کے جشن کے طور پر پروگرام منعقد ہو اور عوام کو ان پروگرامس سے جوڑنے اقدامات کئے جائیں۔3