حیدرآباد31اکتوبر(یواین آئی)شہر میں چند دنوں سے عجیب موسم حالات دیکھے جارہے ہیں۔ دن میں گرمی اور رات میں سردی محسوس ہورہی ہے ۔ دن اور رات کے اعظم ترین درجہ حرارت میں کئی علاقوں میں فرق دیکھا جارہا ہے ۔ مختلف عوامل کے نتیجہ میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں کافی فرق ہے جس سے صحت پر اثر پڑرہا ہے ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جنوب مغرب مانسون کی دستبرداری سے موسم سرد ہوگیا ہے ۔ جاریہ سال ریاست میں سردی کے موسم کی جلد آمد ہوئی ہے ۔ آئندہ دنوں میں سردی میں شدت کا امکان ہے ۔درجہ حرارت میں گراوٹ سے بعض علاقوں میں صبح کی اولین ساعتوں سے کہر دیکھی جارہی ہے ۔ حکام نے عوام کو مشورہ دیا کہ آئندہ دنوں میں سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکس رہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ آنے والے مہینہ میں سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکسی کی ضرورت ہے ۔