حیدرآباد: ایرہ گڈہ مینٹل ہاسپٹل کے 34 مریض اور 10 اسٹاف کوویڈ۔19سے متاثر

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): ایرہ گڈہ مینٹل ہاسپٹل کے 34 مریض اور 10ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ دواخانہ میں موجود فارنسک وارڈ ہے کے بھی 6 مریض متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔ 10 اسٹاف میں ایک ڈاکٹر، ایک رہائشی ڈاکٹر، چار نرسیس، تین وارڈ بوائز اور ایک حجام شامل ہیں۔

ایرہ گڈہ مینٹل ہاسپٹل کی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایم اوما شنکر نے بتایا کہ یہ تمام مریض دواخانہ میں ہی تھے۔ ان میں سے کوئی بھی باہر نہیں گیا۔ یہ مریض کیسے متاثر ہوگئے ہیں پتہ نہیں۔ حالانکہ باہر سے آنے والے ملازمین اور دیگراسٹاف اور مریضوں سے ملاقات کرنے والے افراد میں سے کوئی بھی متاثرنہیں ہوئے ہیں۔ یہاں تک کہ ان لوگو ں کے گھر والے بھی صحت مند ہیں۔“ فارنسک وارڈ کے متاثرین کو ہم نے علاج کیلئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیاہے۔ ڈاکٹر اوما شنکر نے مزید بتایا کہ تین چار ہفتے قبل یہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ہم تمام حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔ہم متاثرہ مریضوں کو ایک علیحدہ وارڈ میں رکھاگیا ہے۔

اگر کوئی نیا مریض اس ہاسپٹل میں آتاہے تو پہلے اسے کچھ دنوں کیلئے کورنٹائن کردیا جارہا ہے بعد ازاں اسے وارڈ منتقل کیا جارہا ہے۔ روزانہ جراثیم کش ادویات کاچھڑکا ؤکیاجارہا ہے۔ مریضوں کا کھانا ان کے وارڈ میں ہی فراہم کیا جارہا ہے۔ آئسولیشن وارڈ میں پی پی ای ماسک اور حفاظتی لباس کے بغیر کسی کو داخل ہونے نہیں دیا جارہا ہے۔