حیدرآباد: شادی کی تقریب سے لوٹ رہے ایک شخص کاسنسنی خیز قتل

,

   

حیدرآباد :  راجندر نگر علاقہ میں پیش آئے ایک سنسنی خیز قتل کی واردات میں مکان واپس لوٹ رہے ایک تاجر پر حملہ کر کے اس کا قتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 34 سالہ فیروز ساکن چنتل میٹ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد وہ مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ بعض افراد نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے راجندر نگر علاقہ میں اسے گھیرلیا اور تلواروں اور چاقوؤں سے وار کر کے شدید زخمی کردیا۔

اس حملہ میں فیروز شدید زخمی ہوگیا اور برسر موقع ہی ہلاک ہوگیا۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس راجندر نگر کے اشوک چکرورتی اور پولیس کی ٹیم پہنچ کر مقام واردات کا معائنہ کیا اور کلوز ٹیم کو بھی طلب کرلیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ ۔ پولیس نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں مقتول کی بحث انور لالہ اور اس کے ساتھی سرور سے ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں فیروز نے پولیس کنٹرول روم سے شکایت درج کروائی تھی ۔ پولیس میں شکایت پر برہم افراد نے فیروز کا قتل کر دیا ۔پولیس راجندرنگر نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے خاطیوں کی تلاش شروع کردی۔