حیدرآباد24جولائی (یو این آئی) حیدرآباد میٹرو خدمات تکنیکی وجوہات کی وجہ سے تاخیر کا شکارہو گئی۔ ناگول۔رائے درگم روٹ پر میٹرو ٹرینیں ایک گھنٹہ تاخیر سے چلائی گئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مسافرین ،متبادل ذریعہ کے طور پر بسوں اور دیگر گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنی منزلوں پر پہنچ گئے ۔دو روز قبل میٹرو کارڈز اور ٹکٹنگ مشینیں کام نہ کرنے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتھااوراب تکنیکی مسائل کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی ہوئی ہے ۔