چیف منسٹر کے سی آر افتتاح انجام دینگے ۔ بنجارہ ہلز میںٹریفک تحدیدات
حیدرآباد ۔2 ۔اگست (سیاست نیوز) حیدرآباد کمانڈ کنٹرول سنٹر کے 4 اگست کو افتتاح کے موقع پر ٹریفک پولیس نے علاقہ بنجارہ ہلز میں ٹریفک تحدیدات عائد کئے ہیں۔ روڈ نمبر 12 پر واقع سٹی پولیس کمانڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کریں گے جس کے پیش نظر پولیس تحدیدات عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ احکامات کے مطابق این ٹی آر بھون سے اپولو ہاسپٹل ، فلم نگر اور بنجارہ ہلز کی سمت جانے والی ٹریفک کا رخ جوبلی ہلز چیک پوسٹ سے روڈ نمبر 36 اور 45 مادھا پور کی سمت کردیا جائے گا جبکہ مانصاحب ٹینک سے روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز جانے والی روڈ نمبر کی سمت کردیا جائے گا جبکہ فلم نگر سے اڈیسہ آئی لینڈ کی سمت آنے والی ٹریفک کا رخ جوبلی چیک پوسٹ ، این ٹی آر بھون ، ساگر سوسائٹی ، ایس این ٹی ، این ایف سی ایل سے پنجا گٹہ کی سمت کردیا جائے گا جبکہ مانصاحب ٹینک سے روڈ نمبر 12 اور جوبلی ہلز جانے والی ٹریفک کا رخ مہدی پٹنم ، نانل نگر چوراہا ، ٹولی چوکی ، فلم نگر اور جوبلی ہلز کی سمت کردیا جائے گا ۔ ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس پروگرام کے پیش نظر شہریان اپنے متبادل راستے اختیار کریں۔ ب