حیدرآباد: گاہکوں کی جسمانی خواہش پوری نہ کرنے بار ڈانسر کے کپڑے اتار کر پٹائی۔

حیدرآباد: پنجہ گٹہ پولیس حدود کے ایک بار میں ایک خاتون ڈانسر کو اس کے ساتھیوں نے نئے شہر کے ایک بار میں مبینہ طور پر اس کے کپڑے اتارے گئے اور اسے شدید زدوکوب کیا گیا کیونکہ وہ گاہکوں کی جسمانی خواہش پوری کرنے سے انکار کردیا تھا۔ پنجہ گٹہ پولیس نے اس ضمن میں چار افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک مفرور بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں متاثرہ بار ڈانسر کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی اس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ہم نے ان افراد کو پکڑلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کچھ ماہ قبل ہی اس عورت نے یہاں ڈانسر کی نوکری حاصل کی تھی۔ یہاں صرف ڈانس کرنے کیلئے ہی معاہدہ کیاگیا تھا لیکن بار انتظامیہ نے اس ڈانسر کو گاہکو ں کے جسمانی خواہشات پر بھی زور ڈالنے لگے۔ لیکن جب اس نے صاف انکار کردیا تو اس کے ساتھیوں نے پانچ افراد بشمول ایک خاتون کے اس کے کپڑے اتاردئے اور اسے مارنے پیٹنے لگے۔ پولیس نے ان پانچ افراد کے خلاف آئی پی سی سیکشن 354، 509،506،323کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT