خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق

   

ابوجا : خوفناک حادثہ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ جن میں ماں باپ اور ان کے پانچ بچوں کے علاوہ بچوں کی خالہ بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے پانچ بہن بھائیوں کی عمریں 4 سے 13 سال تک تھیں۔اس حادثے کا شکار ہونے والے خاندان کی کار ایک چھوٹے ٹرالر کے ساتھ ٹکرا گئی کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا، یہ افسوسناک حادثہ باٹنا شہر کے قریب پیش آیا ہے۔ یہ شہر الجزائر کے مشرقی حصے میں واقع ہے۔تاہم سول ڈیفنس کے محکمے کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ کار اور سیمی ٹرالر کے درمیان تصادم کس وجہ سے پیش آیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ 2021 کے سال کے دوران پورے ملک میں 22000 ٹریفک حادثات پیش آئے تھے۔ ان حادثات میں 3061 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 29763 زخمی ہوئے۔