حیدرآباد۔ 6 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ چند دنوں سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں عام طور پر مارچ کے مہینہ میں اضافہ ہونا شروع ہوتا ہے اور آئندہ ماہ موسم گرما شدت اختیار کرتا ہے ۔ چہارشنبہ کو شہر کا جوبلی ہلز علاقہ گرم ترین رہا جہاں درجہ حرارت 39.2 ڈگری تھا۔