Friday , December 6 2019

درس قرآن مجید

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( راست ) : مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیر اہتمام محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیر نگرانی مولانا شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں بروز اتوار بعد نماز مغرب منعقد ہوگی ۔ قرات و نعت شریف کے بعد مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی درس قرآن مجید دینگے اور تفسیر بیان کرینگے ۔۔
٭٭ جامع مسجد ساجدہ بیگم مغل پورہ کمان میں ہفتہ واری درس قرآن بروز اتوار بعد نماز ظہر مقرر ہے ۔ مولانا عارف باللہ قاسمی درس دیں گے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا انتظام رہے گا ۔۔
٭٭ جامع مسجد اعظم پورہ میں اتوار کو بعد نماز ظہر مولانا سید شاہ اعظم علی صوفی قادری سلسلہ وار تفسیر قرآن بیان کرینگے ۔۔
٭٭ مسجد حضرت مراد شاہ دھوتیؒ ، مراد نگر میں اتوار کو بعد مغرب مولانا مفتی محمد حنیف قادری درس قرآن دیں گے ۔۔
٭٭ مسجد حکیم شرفی و عزیز النساء میں بروز اتوار بعد نماز عصر درس تفسیر القرآن مقرر ہے ۔ مولانا سید محمد عبدالصمد قادری شرفی درس دیں گے ۔۔
٭٭ خانقاہ شمس العارفین کشن باغ میں بروز اتوار بعد نماز مغرب درس تفسیر القرآن مقررہے ۔ مولانا سید محمد عبدالصمد قادری درس دیں گے ۔۔
٭٭ جامع مسجد ساجدہ بیگم مغل پورہ کمان میں بروز پیر بعد نماز فجر سلسلہ وار درس قرآن حافظ و قاری محمد نور الدین سلیم متولی مسجد دیں گے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT