اسپین: پرندوں کی دنیا حیرت انگیز مظاہرہ سے بھری ہوئی ہے۔ اب پرواز کرنے والے سب سے بڑے پرندے کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ مرض کی صورت میں مخصوص پودے کھاکر خود کو بیماری سے پاک رکھتا ہے۔نئی تحقیق کے تحت اسپین میں گریٹ بسٹرڈ پر یہ دلچسپ تحقیق ہوئی ہے۔ اس پرندے کو حْباری بھی کہا جاتا ہے جو تلور اور شترمرغ کی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ ہسپانوی سائنسدانوں نے پرندے کی 619 بیٹ کا جائزہ لیا ہے۔ معلوم ہوا کہ یہ پرندہ دو ایسے پودے اکثر کھاتا ہے جو اپنے اندر ’طفیلیوں کو ختم کرنے‘ (اینٹی پیراسائٹک) کے اثرات رکھتے ہیں۔یہ پرندہ یورپ، افریقہ اور ایشیا میں پایا جاتا ہے جس کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔ میڈرڈ میں فطری عجائب گھر سے وابستہ سائنسداں، لوئی بوٹسٹا نے بتایا کہ بڑا تلور ایسے پودے کھاتا ہے جس میں طفیلیوں کو ختم کرنے والے مرکبات موجود ہوتے ہیں۔