Sunday , November 29 2020

دنیا کے سب سے امیر ترین شخص جیف بیزوس نے 9 ایکر پر مشتمل امریکہ کا سب سے مہنگی رہائش گاہ خرید لی

Photo: AFP

نیویارک: دنیا کے سب سے امیر ترین شخص مانے جانے والے اور امیزون کمپنی کے بانی و مالک جیف بیزوس نے امریکہ کی تاریخ میں انتہائی مہنگا ترین مکان خریدا ہے۔ انہوں نے امریکہ کے شہر لاس اینجلیس کے بیورلی جو لاس امریکہ کا سب سے مہنگا علاقہ مانا جاتا ہے، اس میں 9 ایکر پر مشتمل ایک رہائش گاہ خریدا ہے۔ اس محل نما گھر میں دیگر کئی سہولیات کے ساتھ گولف کورس بھی ہے۔ یہ رہائش گاہ 9ایکر پر مشتمل ہے۔

 

اس میں دیگر آسائشوں کے ساتھ گیس پمپ، سوئمنگ پول، ٹینس کورٹ بھی موجود ہے۔ اس محل نما گھر کو جیف نے 165 ملین ڈالرس یعنی ہندوستانی رقم کے مطابق 1700کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ یہ رقم ان کی دولت کا آٹھواں حصہ ہے۔ اس رہائش گاہ میں ہالی ووڈ کے کئی فلموں میں شوٹنگ ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ جیف بیزوس کے نیویارک شہر کے انتہائی مہنگے ترین علاقہ میں دو بڑے رہائش گاہ موجود ہیں جن کی قیمت 100 ملین ڈالرس بتائی جاتی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT