!دوبارہ گنتی کی اجازت دوں تو میری جان کو خطرہ

,

   

ممتا بنرجی نے نندی گرام کے ریٹرننگ آفیسر کا ٹوئیٹ پیش کیا
ٹی ایم سی سربراہ کو 8000 ووٹوں سے سبقت کے بعد 1622 ووٹ سے شکست

نندی گرام : مغربی بنگال کے اسمبلی حلقے نندی گرام میں گزشتہ روز ووٹوں کی گنتی کے دوران ٹی ایم سی سربراہ اور چیف منسٹر ممتا بنرجی کو اپنے قریبی حریف بی جے پی لیڈر شویندو ادھیکاری کے مقابل 8000 ووٹوں سے سبقت تھی پھر اچانک … کچھ دیر میں الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ ادھیکاری 1622 ووٹوں سے جیت گئے ۔ تھوڑی سی دیر میں ایسا کیا ہوگیا کہ فیصلہ بدل گیا ۔ نتیجے کے اعلان کے فوری بعد ممتا بنرجی نے دوبارہ گنتی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع ہونے کا اعلان کیا۔ تب ریٹرننگ آفیسر کا ٹوئیٹ سامنے آیا کہ ’’اگر دوبارہ گنتی ہوئی تو میری جان کو خطرہ ہے ‘‘۔ ریٹرننگ آفیسر کی بے بسی سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں الیکشن کس قدر منصفانہ ہورہے ہیں ؟

ADVERTISEMENT