تھانے : پولیس نے مہاراشٹر کے تھانے شہر کے قریب ایک نجی اسکول میں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد 45 بچے مشتبہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے بیمار ہونے کے بعد اسکول انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔. حکام نے چہارشنبہکو یہ اطلاع دی۔ابتدائی طور پر آٹھ سے 11 سال کی عمر کے 38 بچوں کو منگل کو دوپہر کے کھانے کے بعد چکر آنے، متلی، سر درد اور پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد کالوا شہر کے سول ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔