دھول پور ضلع میں ایک درجن سے زائد دیہاتوں میں اندھیرا

   

بھرت پور : راجستھان میں دھول پور کے سیپاؤ علاقے میں 33 کے وی بجلی کی لائن منقطع ہونے سے علاقے کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں کی بجلی کی سپلائی ٹھپ ہو گئی۔موصولہ اطلاع کے مطابق ہفتہ کی رات دیر گئے نامعلوم چوروں نے لٹھکھیڑا ہنومان مندر سے سیپاؤ جانے والی 33 کے وی پاور لائن میں فالٹ کرکے بجلی کے پانچ کھمبوں سے تقریباً 1200 میٹر بجلی کے تار کو کاٹ دیا۔ ڈسکام افسران کی شکایت پر صدر پولیس اسٹیشن نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بجلی کے تاروں کی چوری کے اس واقعہ کے بعد کارپوریشن کے اہلکار جائے وقوعپر ہی بجلی بحال کرنے میں مصروف ہیں۔