دہلی میں بہت جلد تمام اپوزیشن قائدین ایک ساتھ بیٹھیں گے۔ نتیش

,

   

نتیش نے کہاکہ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اپوزیشن پارٹیوں کے ایجنڈے کو ہم قطعیت دیں گے
پٹنہ۔بہار چیف منسٹر نتیش کمار نے منگل کے روز کہاکہ بہت جلد اپوزیشن پارٹیو ں کے قائدین 2024لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف حکمت عملی تیار کرنے کے لئے ایک ساتھ دہلی میں ملاقات کریں گے۔

محکمہ فشریز اور انیمل ہسبنڈری میں منتخب افراد کے تقریرلیٹرس کی تقسیم کے بعد انہوں نے کہاکہ ”ملک کے اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین سے ہم مسلسل رابطے میں ہیں۔

لوک سبھا2024کی ایک حکمت عملی تیار کرنے کے لئے ہم دہلی میں ایک ساتھ ملاقات کریں گے“۔ سونیا گاندھی سے ان کی حالیہ ملاقات پر نتیش کمار نے کہاکہ وہ ان کی پارٹی الیکشن میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”الیکشن کے بعد‘ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اپوزیشن پارٹیوں کے ایجنڈوں کو ہم ترتیب دیں گے“۔

میٹنگ میں بی جے پی لیڈر سوشیل کمار مودی کے تبصرے پر نتیش کمار نے کہاکہ ”سوشیل کمار مودی کے بیان پر میں توجہہ نہیں دیتا۔

مجھے نشانہ بنانے کے لئے انہیں پارٹی کو کچھ عہدے ملتا ہے‘مجھے ان پربہت ہی رحم آتا ہے۔ دراصل میں ان کے بیانات سے لطف اندوز ہوتے ہیں“۔