نئی دہلی، 9 ستمبر (یو این آئی) دارالحکومت دہلی میں واقع مولانا آزاد میڈیکل کالج اور وزیراعلیٰ سکریٹریٹ کو منگل کو بم سے اُڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے فوری طور پر وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ندھین والسن نے بتایا کہ اس طرح کا دھمکی آمیز ای میل موصول ہوتے ہی دہلی پولیس نے فوری کارروائی شروع کر دی ۔