دہلی میں منکی پاکس کے متاثرین ملنے پر اعلیٰ کمیٹی تشکیل

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے دہلی میں منکی پاکس کے متاثرین پائے جانے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے اتوار کے روز یہاں ایک بیان میں کہا کہ دہلی کے رہنے والے ایک 34 سالہ شخص کو لوک نائک اسپتال میں منکی پاکس کے مشتبہ معاملے کے طور پر ’الگ تھلگ‘رکھا گیا ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی)، پونے نے اس شخص کے منکی پاکس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے ۔متاثرہ کو لوک نائک اسپتال کے آئسولیشن سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے ۔ متاثرہ شخص کے قریبی لوگوں کی شناخت ہو گئی ہے ۔وزارت کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ کمیٹی تشکیل دی ہے ۔