دہلی میں2000 کروڑ کی کوکین ضبط، چار افراد گرفتار

   

نئی دہلی : دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے جنوبی دہلی کے مہرولی سے چار افراد کو گرفتار کیا اور 565 کلو گرام سے زیادہ وزنی کھیپ ضبط کی۔ حکام نے بتایا کہ گرفتار افراد نے دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں کوکین فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ دہلی پولیس نے اس طرح منشیات کے ایک بڑے بین الاقوامی سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آج دہلی میں 2,000 کروڑ روپے کی 500 کلو سے زیادہ کوکین ضبط کی گئی، جو قومی دارالحکومت میں منشیات کی سب سے بڑی برآمدگی ہے۔ جنوبی دہلی میں چھاپے کے بعد منشیات کی برآمدگی کے سلسلے میں چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے جنوبی دہلی کے مہرولی سے چار افراد کو گرفتار کیا اور 565 کلو گرام سے زیادہ وزنی کھیپ ضبط کی۔ حکام نے بتایا کہ گرفتار افراد نے دہلی اور آس پاس کے علاقوں کے علاوہ دیگر ریاستوں میں کوکین فروخت کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔