دہلی: ویڈیوکان ٹاور کی صفائی کے دوران دو آدمی گرنے سے موت

,

   

نئی دہلی: دہلی میں واقع ویڈیو کان ٹاور کی باہر سے صفائی کے دوران دو کام کرنے والے دسویں فلور سے گرپڑے جس سے ان دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز دوپہر تین بجے پیش آیا۔ جب ۲۲/ سالہ راجو اور ۳۲/ اشتیاق خان ویڈیوکان بلڈنگ کے باہر کے شیشوں کی صفائی کے دوران ان کا سیفٹی وائر ٹوٹ گیا جس کی وجہ وہ گرپڑے او ران کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس سینئر عہدیدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئی بتائی کہ دونوں اشتیاق خان او رراجو شرما ویڈیو کان ٹاور کے باہر کی جانب سے شیشے صاف کررہے تھے۔ وہ اس وقت ہیلمٹ اور دیگر احتیاطی تدابیر استعمال نہیں کئے تھے۔ ان دونوں کو قریبی اسپتال لیجایاگیا جہاں انہیں مردہ قرار دیدیا گیا۔ بعد ازاں ان کے گھر والوں کو اطلاع دیدی گئی۔