دہلی کو جنوبی سوڈان نہ بنائیں، مالیوال کا آپ حکومت پر تنقید

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کی راجیہ سبھا رکن سواتی مالیوال نے دہلی کے بگڑتے حالات پر سابق چیف منسٹر اروند کیجریوال اور حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ مالیوال نے کہا دہلی کو جنوبی سوڈان نہ بننے دیں۔ انہوں نے دہلی میں پانی، صفائی اور سڑکوں کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا پانی ناقابلِ استعمال ہے، سڑکیں گندگی سے بھری ہوئی ہیں اور جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ہیں۔ بھلسوا اور دوارکا میں ناقص پانی آرہا ہے، جو صحت کے لیے خطرناک ہے۔ مالیوال نے سوال کیا،اگر عوام روزانہ پانی خریدنے پر مجبور ہیں تو دہلی میں مفت پانی کیسے فراہم ہو رہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کو نظرانداز کرکے اپنی سہولتوں پر توجہ دے رہی ہے جبکہ مسائل حل طلب ہونے چاہیئے۔