نئی دہلی : بحریہ نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ساتھ مل کر پہلی بار دیسی ساختہ جنگی جہاز شکن میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بحریہ کے ایک ترجمان نے چہارشنبہ کو بتایا کہ میزائل کو بحریہ کے سیکنگ 42بی ہیلی کاپٹر سے بالاسور میں مربوط ٹیسٹ رینج سے داغا گیا۔ ٹیسٹ مکمل طور پر کامیاب رہا ہے۔ یہ ٹسٹ جدید ترین ٹیکنالوجی کے شعبے میں خود انحصاری کے حصول کی جانب ایک انتہائی اہم قدم ہے ۔