نئی دہلی: دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں دیوالی کی تقریبات کے دوران طلباء کے دو گروپوں کی جھڑپ کے بعد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔. حکام نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا لیکن اس سلسلے میں کوئی شکایت درج نہیں کی گئی۔پولیس کے مطابق طلبہ کے ایک گروپ نے دیوالی کی تقریبات میں خلل ڈالا جس کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔. یونیورسٹی سیکیورٹی اہلکاروں کی مداخلت کے بعد صورتحال پر قابو پالیا گیا اور طلبہ منتشر ہوگئے۔کچھ مبینہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر نمودار ہوئی ہیں جن میں کیمپس کے اندر طلباء فرقہ وارانہ نعرے لگا رہے ہیں۔ایک اہلکار نے بتایا کہ یونیورسٹی کے اندر کشیدگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر پولیس اہلکاروں کو گیٹ کے باہر اور کیمپس کے ارد گرد تعینات کیا گیا تھا۔ایک اور سینئر اہلکار نے بتایا کہ مقامی پولیس کو کمپلیکس کے ارد گرد نگرانی بڑھانے کے لیے کہا گیا ہے۔