دیگلور میں بڑے جانوروں کی پکڑ جکڑ عروج پر

   

36 لاکھ مالیتی جانور اور گاڑیاں ضبط ، سات افراد کے خلاف مقدمہ درج

دیگلور۔20 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جیسے جیسے عیدالاضحی کے دن قریب آرہے ہیں۔ہفتہ واری بازار سے یا دیگر مقامات و مواضعات سے جانوروں کی خریدی کی جا رہی ہے لیکن کوئی نہ کوئی شخص پولیس کو موبائل فون کر کے خفیہ اطلاع دیکر مخبری کر رہے ہیں جس کے سبب جانوروں کی گاڑیوں پر خصوصی غیر مجاز طور پر حمل و نقل کرنے والے ملزمین اور ان کی گاڑیوں کو ضبط کر لیا جا رہا ہے ۔ اس طرح سے سات ملزمین کو رنگے ہاتھ گاڑیوں سمیت 15 بیل جانور، چار گاڑیاں اس طرح سے کل ملا کر 36 لاکھ 16 ہزار روپے مالیتی جانور کے ساتھ ان کی گاڑیاں ضبط کرنے کا دعویٰ پولیس نے کیا ہے۔ پولیس کے بمؤجب آپریشن کریک ڈاؤن خصوصی طور پر ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمار IPS کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سنکیت گوساؤی اور سینئر پولیس انسپکٹر سوریا موہن بو لمواڑ اور ان کی ٹیموں نے رات اور دن تمام راستوں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کو ضبط کیا جا رہا ہے اسی طرح سے حیدرآباد روڈ پر واقع مدنور ناکہ علاقے میں گاؤونش بیلوں کی غیر مجاز طور پر حمل و نقل کے دوران چھوٹی اشوک لی لینڈ لاری نمبر ایم ایچ 26 بی ای۔3052، آئیشر ٹیمپو ایم ایچ 43 اے ڈی 8997 اور دو بولیرو پک اپ وین۔ نمبر ایم ایچ۔ 26 بی ای 9150 اور ایم ایچ 26 اے ڈی 9626 ان گاڑیوں میں جانوروں کو زیر بند کر کے حمل و نقل کے دوران 12 بیل جوڑیوں کو پکڑ لیا گیا ہے جن کی مالیت نو لاکھ 16۔ہزار بتلائی جاتی ہے اور ضبط کی ہوئی گاڑیوں کی قیمتیں علاوہ ہیں اس طرح سے تین ایف آئی آر۔درج کرتے ہوئے سات ملزمین: ڈگمبر کاشی رام بیڑا پورے، سنتوش بھنڈروار، گنیش پرتواڑ،ماروتی ایربا، کونڈیباراؤ رائے پورے، علیم بیگ نظام بیگ اور گنیش شری رام کو حراست میں لیا گیا ہے۔ان تمام بیل جوڑیوں کو گاؤ سرکشن سوسائٹی موکیھڑ کے سپرد کیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔