رام مندر ٹرسٹ کے مہنت کورونا پازیٹیو

,

   

بھومی پوجا میں وزیراعظم مودی کیساتھ شریک
٭ ایودھیا کے رام جنم بھومی تیرتھ شیترا ٹرسٹ یا رام ٹیمپل ٹرسٹ کے سربراہ مہنت مہنت نرتیا گوپال داس کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ 82 سالہ گوپال داس اُن پانچ افراد میں شامل تھے جو 5 اگست کو بھومی پوجا میں شریک ہوئے تھے۔ وہ ایودھیا میں بھومی پوجا کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اسٹیج پر موجود رہے۔ دیگر افراد میں اُترپردیش کے گورنر آنندی بین پٹیل ،چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ اور آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت شامل ہیں۔ گوپال داس اس وقت متھرا میں ہیں۔ انہیں معمولی بخار آنے پر ڈاکٹرس کی جانب سے ان کا طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں دوائیں دی گئیں۔ انہیں سانس لینے میں بھی معمولی تکلیف ہے۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ۔متھرا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایس رام مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا اینٹی جین ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اُن افراد کی شناخت کی جارہی ہے جو مہنت کے رابطے میں آئے تھے۔