Friday , August 23 2019

رام گوپال ورما ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو سے مشکل میں پھنس گئے

حیدرآباد۔ 21 جولائی (سیاست نیوز) فلم ساز رام گوپال ورما خود اپنے ہی ہاتھوں سے پیدا کردہ مشکل میں پھنس گئے جب انہوں نے اپنا ہی ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پوسٹ کیا جس میں وہ ایک فلم دیکھنے کیلئے موٹر سائیکل پر دیگر دو افراد کے ساتھ سفر کررہے تھے اور انہوں نے ہیلمیٹ نہیں پہنی تھی۔ رام گوپال ورما نے اپنا یہ ویڈیو سوشیل میڈیا نہ صرف پوسٹ کیا بلکہ یہ عبارت بھی درج کی : ’پولیس کہاں ہے ؟‘ جس پر سائبرآباد ٹریفک پولیس نے اپنا جواب پوسٹ کیا اور درج کیا کہ ’شکریہ ! @RVG ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی اطلاع پر آپ کی تصویر لے لی گئی ہے ‘۔ ٹریفک پولیس نے مزید کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ آپ ٹریفک قواعد کی پابندی کیلئے اسی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے‘۔ ویسے بھی صرف تھیٹرس میں ہی کیوں؟ سڑکوں پر ہر منٹ ٹریفک پولیس ایسے ہی کئی ڈرامے اور سرکس دیکھا کرتی ہے‘۔

TOPPOPULARRECENT