راہول کیخلاف ایف آئی آر مودی۔شاہ کی مایوسی کا ثبوت:کانگریس

   

نئی دہلی، 7 اکتوبر (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) سے کروڑوں ووٹروں کا آئین کے تحت دیا گیا ووٹنگ کا حق متاثر ہوا ہے اور اس کے خلاف ستیہ گرہ کرنے پر لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی شدید مایوسی کو ظاہر کرتا ہے ۔ کانگریس ے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے بدھ کو سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر کہا کہ مسٹر گاندھی تقریباً دو سال سے حقائق پر مبنی ثبوتوں کے ذریعے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ مل کر رچی گئی مبینہ ‘ووٹ چوری’ کی سازش کو سامنے لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ایس آئی آر کی وجہ سے کروڑوں ووٹروں نے اپنا آئینی ووٹنگ کا حق کھو دیا ہے ۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ جب لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف نے ایس آئی آر سے جڑی زیادتیوں کو سامنے لانے کے لیے ستیہ گرہ کا راستہ اپنایا، تو دہلی پولیس نے ان کے اور دیگر لیدران کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی۔ مسٹر رمیش نے کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ کی جوڑی گھبرائی ہوئی، بے چین اور مایوس ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال بالکل واضح ہے اور آگے کی تصویر صاف دکھائی دے رہی ہے ۔

مودی حکومت کی سرپرستی میں مہنگائی ڈائن کھائے جاتی ہے : کانگریس
نئی دہلی، 7 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس پارٹی نے دیوالی سے پہلے رفتار پکڑنے والی مہنگائی کو لے کر حکومت پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں نے متوسط اور غریب خاندانوں کے بجٹ کو برباد کر دیا ہے اور مہنگائی سے کوئی راحت نہیں ہے ۔کانگریس کے شعبئہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر مہنگائی کی صورت حال کو ایک مشہور کہاوت کے ذریعے بیان کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی سرپرستی میں مہنگائی ڈائن کھائے جاتی ہے ۔ دیوالی سے پہلے سماج کا ہر طبقہ مہنگائی کی زد میں ہے ۔ مسٹر رمیش نے کہا کہ جہاں حکومتی اعداد و شمار مہنگائی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وہیں ہر ہندوستانی اس تکلیف میں مبتلا ہے ۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے حکومت سے سوال کیا کہ مہنگائی سے کب نجات ملے گی اور عام خاندانوں کی جیب پر اس بوجھ کی ذمہ داری کون لے گا۔یو این آئی۔ م س۔ م الف