نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ سردار پٹیل کی یوم پیدائش 31 اکتوبر کو منعقد ہونے والی ‘رن فار یونٹی’ ریس اس سال 29 اکتوبر کو ہوگی۔ ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام ‘من کی بات’ کے 115ویں ایپی سوڈ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اس سال دیوالی کا تہوار 31 اکتوبر کو ہوگا، اس لیے ‘رن فار یونٹی’ دوڑ کا 29 اکتوبر کو انعقاد کیا جائے گا۔مسٹر مودی نے کہاکہ “اس بار دیوالی کا تہوار بھی 31 اکتوبر کو ہے ، سردار پٹیل جی کی یوم پیدائش۔ ہم ہر سال 31 اکتوبر کو ‘قومی اتحاد کے دن’ پر ‘رن فار یونٹی’ کا اہتمام کرتے ہیں۔ اس بار دیوالی کی وجہ سے اس کا اہتمام 29 اکتوبر یعنی منگل کو کیا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی۔