ماسکو: روس یوکرین پر ممکنہ دوسری امن چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کل یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا تعلق تنازعات کے حل سے نہیں ہے ۔ زاخارووا نے یہ تبصرے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے نومبر میں دوسری امن سربراہی کانفرنس کے منصوبے کے جواب میں کیے ہیں۔ زیلنسکی نے روسی مندوبین کو کانفرنس میں مدعو کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ انہوں نے وزارت کی ویب سائٹ پر کہاکہ روسی نمائندوں نے نام و نہاد برگنسٹاک عمل کے تحت کسی بھی میٹنگ میں شرکت نہیں کی اور نہ ہی ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس عمل کا تنازعات کے حقیقی حل سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سربراہی اجلاس کا مقصد تنازعات کو حل کرنے کی واحد بنیاد کے طور پر غیر عملی زیلنسکی فارمولے کو فروغ دینا، بین الاقوامی حمایت حاصل کرنا اور اسے روس کو ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹم جاری کرنے کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنا ہے۔