روم : اٹلی میں ایک اسرائیلی خاتون سیاح پر اتوار چاقو سے حملہ کر دیا گیا۔ حملہ گذشتہ روز اس وقت کیا گیا جب سیاح روم میں سنٹرل ٹرمنی کے نام سے مشہور سٹیشن پر خود کار ٹکٹ مشین پر پہنچی۔ وہ تل ابیب واپس جانے کیلئے ٹرین کی ٹکٹ خرید رہی تھی کہ اس پر حملہ کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سیاح کی عمر 24 سال تھی۔ اس نے اپنے کندھوں پر سرخ رنگ کا بیگ اٹھایا ہوا تھا۔ اس کے سر پر سیاہ ٹوپی تھی۔ اس نے نیلے رنگ کا نائیلون بیگ پہن پکڑ رکھا تھا۔ اتنے میں کسی نامعلوم نے اس پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ حملہ آور نے پیچھے سے ہاتھ سے اس کی گردن کے گرد حلقہ بنایا اور اس کے پیٹ کے اوپر اور کمر کی ایک جانب چاقو گھونپ دیا اور فرار ہو گیا۔فوری طور پر ایک ایمبولینس پہنچی اور اسے کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون سیاح کے جگر اور پھیپھڑوں میں ہلکی سی چوٹ کی وجہ سے اس کی حالت قدرے نازک ہے۔