منشیات استعمال کے مثبت نتائج پر مقدمات کا اندراج
حیدرآباد : 6 مئی (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس اور حیدرآباد نارکوٹکس انفورسمنٹ ونگ (H-NEW) اور مقامی پولیس عملے نے مشترکہ طور پر ایک خصوصی مہم چلائی۔ اس دوران روڈی شیٹرس، غیرسماجی عناصر اور این ڈی پی ایس مقدمات میں بار بار منشیات استعمال کرنے والے افراد کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے تاکہ منشیات کے عادی افراد کو اس کے قانونی اور صحت سے متعلق نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ یہ مہم ڈپٹی کمشنر آف پولیس، ٹاسک فورس ، ویبھو رگھو ناتھ گائیکواڈ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس، ٹاسک فورس، چارمینار زون ، اے سرینواس کی نگرانی میں منعقد کی گئی۔ یہ ٹیسٹ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل، گاندھی ہاسپٹل اور گورنمنٹ ہاسپٹل ، ایراگڈہ ہاسپٹل میں ڈاکٹروں کے تعاون سے کرائے گئے۔ گاندھی جنرل ہاسپٹل میں 41 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 12 افراد مثبت اور 29 منفی پائے گئے۔ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں 90 افراد کا معائنہ کیا گیا، جن میں 52 مثبت اور 38 منفی آئے۔ اسی طرح گورنمنٹ ہاسپٹل فار مینٹل ہیلتھ، ایراگڈہ میں 73 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 23 مثبت اور 50 منفی پائے گئے۔ مجموعی طور پر 204 افراد کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 87 افراد منشیات کے استعمال میں مثبت پائے گئے۔ مثبت پائے گئے افراد کو ماہر نفسیات ڈاکٹروں نے منشیات کے مضر اثرات اور بحالی کی اہمیت کے بارے میں کونسلنگ کی۔ ساتھ ہی ان کے خلاف قانون کے مطابق مناسب مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ حیدرآباد سٹی پولیس ٹاسک فورس اور H-NEW نے واضح کیا ہے کہ منشیات سے متعلق سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔بy/m/b
، جبکہ متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے کونسلنگ اور ریہیبلیٹیشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات سے دور رہیں اور ایک صحت مند، محفوظ معاشرے کے قیام میں تعاون کریں۔ بy/