ریاستی وزیر سے ملاقات اور سیاسی اُمور پر تبادلہ خیال

   

نظام آباد ۔ 11 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جمال شریف ایڈوکیٹ نے ریاستی وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی سے حیدرآباد سیکریٹریٹ میں ملاقات کرتے ہوئے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انھوں نے ریاستی اقلیتی کمیشن کے رکن کی حیثیت سے اپنی نامزدگی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر سے درخواست کی کہ انہیں اقلیتی کمیشن کا رکن نامزد کرنے پر غور کیا جائے۔ سرینواس ریڈی نے جمال شریف ایڈوکیٹ کی بات کو سنجیدگی سے سنتے ہوئے اُن کی درخواست پر ہمدردانہ غور کرنے کا تیقن دیا۔ ملاقات کے دوران اقلیتی طبقات کی فلاح و بہبود اور انہیں درپیش مختلف مسائل کے علاوہ سماجی و عوامی اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نمائندہ سیاست نظام آباد محمد جاوید علی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔
مالی قرض سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی
ظہیرآباد ۔ 11 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ظہیرآباد سب انسپکٹر لاواکمار کے بموجب ظہیرآباد کے علاقہ آئی ڈی ایس ایم ٹی کالونی بابو میا نامی (41 سال) شخص بولیرو گاڑی کیلئے لیئے گئے قرض کی وقت پر ادائیگی نہ کرسکنے پر دلبراشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ سب انسپکٹر لاواکمار نے متوفی کے بھائی محمد غوث الدین کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔