ریاست کے کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد : 25جولائی ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ تین دنوں کے دوران تلنگانہ کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہوگی ۔ عادل آباد ،کومرم بھیم ، آصف آباد ، منچریال ، نرمل ، نظام آباد وغیرہ کیلئے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ محکمہ کے مطابق نلگنڈہ کے کنگل میں سب سے زیادہ 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔