حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : نہرو زوالوجیکل پارک حیدرآباد میں اتوار کو 25,600 سے زائد لوگ آئے ۔ وزیٹرس کی اس قدر بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے زو مینجمنٹ نے فوری طور پر اضافی بکنگ کاونٹرس کھولے اور ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعہ آن لائن ٹکٹ بکنگ سسٹم کا انتظام کیا ۔ سیکوریٹی میں اضافہ کیا گیا اور تمام اسٹاف ممبرس مقررہ پوائنٹس پر ٹھہرے رہے ۔ ڈپٹی کیورویٹر ، اے ناگامنی نے اتوار کی تعطیل کو زو پارک آنے پر تمام لوگوں سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک معلوماتی اقدام کے طور پر اس موقع پر وائیلڈ لائف کنزرویشن اور بریڈنگ پروگرامس کو نمایاں کرنے والی ایک مختصر فلم کی زو کے مین انٹرنس اور مختلف مقامات پر نمائش کی گئی ۔۔