واشنگٹن: سابق امریکی صدر بل کلنٹن (76) نے کہا ہے کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔سابق صدر نے ٹویٹ کیاکہ کورونا انفیکشن کی ‘ہلکی علامات’ محسوس کرنے کے بعد، انہوں نے کورونا کی جانچ کرائی جس میں وہ مثبت پائے گئے اور اب وہ گھر پر ہیں، فی الحال وہ ٹھیک ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوائی ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام لوگوں سے سردیوں کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے ۔