Tuesday , October 22 2019

سابق مرکزی وزیر بنڈارودتاتریہ ہماچل پردیش گورنر کی حیثیت سے 5ستمبر کو حلف لیں گے۔

حیدرآباد: سابق مرکزی وزیر اور سینئر بی جے پی لیڈر بنڈارو دتاتریہ ہماچل پردیش کے گورنر کی حیثیت سے 5ستمبر کو حلف لیں گے۔ انہوں نے کل شہر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 4ستمبر کو ہماچل جائیں گے اور 5ستمبر کو گورنر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ وہ ریاست کے سب سے بڑے گنیش مورتی (61 فیٹ اونچا) خیریت آباد میں گنیش پوجا کے سلسلہ میں آئے ہوئے تھے اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

واضح رہے کہ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ملک کی پانچ ریاستوں کے گورنروں کا انتخاب عمل میں لایا۔ جس کے تحت تلنگانہ کے گورنرای ایس ایل نرسمہن کی جگہ اب وسدراراجن گورنر ہوگی۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT