سید علی مرتضیٰ رضوی ٹرانسکو اینڈ جینکو کے مینجنگ ڈائرکٹر
مشرف علی فاروقی مینجنگ ڈائرکٹر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن
حیدرآباد ۔14۔ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت نے 7 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلہ اور انہیں پوسٹنگ دی ہے ۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے اس سلسلہ میں تین علحدہ جی او جاری کئے ۔ سید علی مرتضی رضوی آئی اے ایس ، سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلت کا تبادلہ کرتے ہوئے سکریٹری محکمہ توانائی مقرر کیا گیا۔ انہیں صدرنشین و مینجنگ ڈائرکٹر ٹرانسکو اینڈ جینکو کی اضافی ذمہ داری دی گئی ۔ سندیپ کمار جھا آئی اے ایس جوائنٹ سکریٹری آئی ٹی ای اینڈ سی کا تبادلہ کرتے ہوئے جوائنٹ مینجنگ ڈائرکٹر ٹرانسکو مقرر کیا گیا۔ ڈی کرشنا بھاسکر آئی اے ایس ڈائرکٹر انڈسٹریز و جوائنٹ سکریٹری فینانس کا تبادلہ کرتے ہوئے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی برائے ڈپٹی چیف منسٹر مقرر کیا گیا۔ مشرف علی فاروقی آئی اے ایس جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا، صدرنشین و مینجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمٹیڈ مقرر کیا گیا۔ کے ورون ریڈی آئی اے ایس جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا، صدرنشین و مینجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ ناردرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی ورنگل مقرر کیا گیا۔ شریمتی امراپالی کاٹا آئی اے ایس جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا، جوائنٹ میٹرو پولیٹن کمشنر حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی مقرر کیا گیا۔ انہیں مینجنگ ڈائرکٹر موسیٰ ندی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی اضافی ذمہ داری دی گئی۔ شریمتی شیلجا رمیار آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری ٹورازم کو پرنسپل سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلت اور کمشنر پبلک ہیلت کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ر