نئی دہلی: مہاراشٹرا کے باندرہ ٹرمینس پر حالیہ بھگدڑ کے چند دن بعد مغربی ریلوے نے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگر مسافروں کا سامان ان کی متعلقہ ٹریول کلاس کے لیے قابل اجازت حد سے تجاوز کرتا ہے تو ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ریلوے نے لوگوں سے اسٹیشنوں پر بھیڑ نہ جمع کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ ویسٹرن ریلوے نے ایک ریلیز میں کہا کہ ریلوے اپنے ہر مسافر کو سفر کے دوران بغیر کسی معاوضے کے صرف ایک خاص مقدار میں سامان لے جانے کی اجازت دیتا ہے، لیکن اس کی حد 100 سینٹی میٹر لمبائی، 100 سینٹی میٹر ہے جس میں اسکوٹر اور سائیکل جیسی اشیاء شامل ہیں۔70 سینٹی میٹر چوڑائی اور 70 سینٹی میٹر اونچائی سے زیادہ کو مفت میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس میں مزید کہا گیا ہے، ‘مغربی ریلوے تمام مسافروں سے گزارش کرتا ہیکہ وہ اسٹیشنوں پر زیادہ بھیڑ جمع کرنے سے گریز کریں اور ٹرین کے ٹائم ٹیبل کے مطابق ضروری ہونے پر ہی احاطے میں داخل ہوں اور سامان کی مقررہ حد پر بھی عمل کریں۔ ویسٹرن ریلوے نے تمام مسافروں سے مفت سامان کی زیادہ سے زیادہ حد سے متعلق قواعد پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ریلیز میں کہا گیا ہیکہ مفت رعایتیں سفر کی مختلف کلاسوں کیلئے مختلف ہوتی ہیں۔ اگر سامان مفت الاؤنس سے زیادہ ہے تو اس کے مطابق جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ ہدایت فوری طور پر نافذ ہو گئی ہے اور 8 نومبر تک نافذ رہے گی۔ تہوار کے موسم میں پارسل کی بکنگ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، باندرہ ٹرمینس، واپی، ولساڈ، ادھنا اور سورت کے پارسل دفاتر میں بکنگ میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرین کی طے شدہ روانگی سے قبل پارسل کنسائنمنٹ کو پلیٹ فارم پر زیادہ دیر تک محفوظ نہ رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اتوار کو ممبئی کے باندرہ ٹرمینس پر گورکھپور جانے والی انتیودیا ایکسپریس ٹرین میں سوار ہونے کے دوران بھگدڑ مچنے سے دس افراد زخمی ہو گئے۔ ویسٹرن ریلوے نے پہلے ہی منتخب بڑے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے، جو 8 نومبر تک نافذ رہے گی۔