سبیتا اندرا ریڈی کی تیگل کرشنا ریڈی سے ملاقات

حیدرآباد۔ 14 مارچ (سیاست نیوز) مہیشورم کی رکن اسمبلی سبیتا اندرا ریڈی نے آج ٹی آر ایس قائد اور سابق رکن اسمبلی ٹی کرشنا ریڈی سے ان کی قیامگاہ پہنچ کر ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ کارتک ریڈی اور دیگر قائدین موجود تھے۔ دلسکھ نگر کے تیروملا ہلز میں اس ملاقات کے دوران تازہ ترین سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ لوک سبھا حلقے چیوڑلہ سے ٹی آر ایس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے دونوں قائدین نے مشترکہ مساعی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈسمبر میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں مہیشورم اسمبلی حلقے سے ٹی کرشنا ریڈی کو سبیتااندرا ریڈی نے شکست دی تھی۔ سبیتا اندرا ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت کے فیصلے کے بعد دونوں قائدین کی یہ ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو نے انہیں ہدایت دی کہ وہ متحدہ ضلع رنگاریڈی کے قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے سیاسی اختلافات دور کریں۔

TOPPOPULARRECENT