سرور نگر میں طالبہ کی خودکشی

   

حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) سرور نگر کے علاقہ میں ایک طالبہ کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ طالبہ وائشنوی جو لنگوجی گوڑہ علاقہ کے ساکن شخص دیانند کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی انجینئیرنگ سال دوم میں زیر تعلیم تھی ۔ کل یہ لڑکی کالج سے اچانک گھر آئی اور اس نے سیل فون کا ڈاٹا اور تمام نمبرات کو مٹادیا اور پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس لڑکی کے والدین مکان پہونچے اور پولیس سرور نگر اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔