سرکاری دواخانوں میں شام میں آؤٹ پیشنٹ خدمات کا آغاز

   

مطالبات کی تکمیل تک خدمات انجام نہ دینے جونیئر ڈاکٹرس کا اعلان

حیدرآباد۔26جولائی (سیاست نیوز) ریاستی محکمہ صحت نے سرکاری دواخانوں میں شام کے اوقات میں آؤٹ پیشنٹ خدمات کے آغاز کا اعلان کردیا ہے لیکن ریاستی حکومت کے اس فیصلہ پر تلنگانہ جونیئر ڈاکٹرس اسوسیشن نے عمل نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات کی یکسوئی عمل میں نہیں لائی جاتی اس وقت تک ریاست کے سرکاری دواخانوں میں شام کے اوقات میں آؤٹ پیشنٹ خدمات کا حصہ نہیں بنیں گے۔تلنگانہ جونیئر ڈاکٹرس اسوسیشن کے ذمہ داروں نے بتایا کہ کورونا وائرس وباء کے دوران حکومت نے ان سے وعدہ کیا تھا ان کے تمام مطالبات کی یکسوئی عمل میں لائی جائے گی اور ڈاکٹرس سے اپیل کی کہ وہ ہنگامی حالات میں خدمات کے بائیکاٹ سے اجتناب کریں لیکن ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کے ذمہ داروں نے کورونا وائرس وباء کے بعد حالات کے معمول پر آنے کے باوجود ان کے مطالبات کی تکمیل نہیں کی ہے۔ ڈاکٹر س نے بتایا کہ حکومت نے جونیئر ڈاکٹرس سے مشاورت کے بغیر شام کے اوقات میں آؤٹ پیشنٹ خدمات کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے جو کہ جونیئر ڈاکٹرس کے ذہنی تناؤ میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مسلسل خدمات کی انجام دہی ممکن نہیں ہے۔ م