مذکورہ جے کے پی سی سی مارچ کی قیادت کانگریس کے سینئر لیڈر طارق حامد کارا نے کی تھی
سری نگر۔ کانگریس کے جموں کشمیر یونٹ نے بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ کی یاد مناتے ہوئے سری نگر میں ایک پرامن مارچ کا انعقادعمل میں لایا ہے۔مذکورہ جے کے پی سی سی مارچ کی قیادت کانگریس کے سینئر لیڈر طارق حامد کارا نے کی تھی۔
کارا نے کہاکہ مارچ اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ پارٹی کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے یاترا کی شروعات کی تھی اکہ ملک میں ”نفرت کے رحجان کی داستان کا جواب دیاجاسکے“۔
انہوں نے کہاکہ ”جموں کشمیر کی عوام راہول گاندھی کو ایک نجات دہندہ کے طور پر دیکھتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ صرف وہی انہیں مختلف مسائل سے نجات دلاسکتے ہیں جن کا وہ سامنا کررہے ہیں“۔
ارٹیکل 370کی برخواستگی کو چیالنج کی جانیوالی درخواست کے ایک جتھے جس پر سپریم کورٹ میں سنوائی جاری ہے کے متعلق‘ کارا نے کہاکہ جموں کشمیر کی عوام کو امید ہے کہ فیصلہ ان کی حمایت میں ائیگا۔
انہوں نے کہاکہ ”معاملے سپریم کورٹ میں ہے‘ میں اس پر بات نہیں کروں گا۔ مگر جموں کشمیر کی عوام کو امید ہے کہ فیصلہ ان کے مفاد میں ائیگا“۔
پچھلے سال ستمبرسے بھارت جوڑو یاترا کی شروعات عمل میں ائی تھی اور اس کا اختتام اسی سال جنوری 30کو سری نگر میں یہ اختتام پذیرہوئی تھی۔
راہول گاندھی نے پارٹی کے متعدد لیڈران کے ساتھ ان 145دنوں کی یاتر اکے دوران 4000کیلو میٹر کی مسافت پیدل طئے کی تھی۔
گاندھی نے 12عوامی جلسہ عام سے خطاب کیا اور 100سے زائد اسٹریٹ میٹنگس اور 13پریس کانفرنس منعقد ہوئے ہیں۔ انہوں نے 275سے زائد پیدل چلتے ہوئے منصوبہ بند بات چیت کی اور 100سے زائد بیٹھ کر گفت وشنید کی ہے۔