Wednesday , February 26 2020

سعودی عرب میں برفانی سردی

ریاض ۔ 13 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب سال 2016 ء کے بعد سے اپنے سرد ترین موسم سرما سے گزر رہا ہے۔ ماہرین موسمیات نے جمعرات کو بتایا کہ ملک کے شمال میں گزشتہ دو یوم سے رات کا درجہ حرارت گھٹ کر صفر ڈگری سیلسیس ہورہا ہے۔ دارالحکومت ریاض میں منگل اور چہارشنبہ کی راتوں میں درجہ حرارت صفر ریکارڈ کیا گیا۔ سڑکیں سنسان ہورہی ہیں۔ صحرائی سلطنت میں موسم گرما کے دوران شدید گرمی ہوتی ہے اور اس کے برعکس موسم سرما میںٹھنڈ پڑ رہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT