سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کامیاب سرجری

   

ریاض: سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اپینڈیسائٹس کی کامیاب سرجری کی گئی ہے۔ سعودی عرب کے شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آپریشن ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپٹل میں کیا گیا۔ایوان شاہی کے مطابق ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کو کامیاب اپینڈیسائٹس سرجری کے بعد ہاسپٹل سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ADVERTISEMENT