نیویارک : سلمان رشدی پر 2022ء میں قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو عدالت نے اقدام قتل اور سنگین حملہ کا مجرم پایا ہے۔ نیوجرسی کے 27 سالہ ہادی مطار نے ایک ایونٹ کے دوران اچانک چاقو سے رشدی پر قاتلانہ حملہ کیا تھا کیونکہ وہ ملعون ناول نگار سے اس کی بدنام زمانہ کتاب شیطانی کلمات کے سبب ازحد بیزار ہے۔ سزا کا اعلان 23 اپریل کو کیا جائے گا۔ ہادی نے رشدی پر لگ بھگ 15 وار کئے جس سے چہرہ اور گردن زخمی ہوئے۔ ناول نگار اپنی دائیں آنکھ کی بینائی سے محروم ہوچکا ہے۔