لکھنؤ: یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں منگل کی رات آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ ایک مکان میں سلنڈر میں زوردار دھماکہ ہونے سے ایک خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے اور چار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔یہ واقعہ لکھنؤ کے کاکوری کے حضرت صاحب کاکوری قصبہ میں پیش آیا۔ یہاں رہنے والے مشیر علی باورچی کا کام کرتے تھے۔ مہلوکین کی شناخت مشیر علی اور ان کی اہلیہ حسنہ بانو، بھتیجی ہما، حبا اور بھتیجی رائیا کے نام سے ہوئی ہے۔