سنتور ہوٹل ملازمین کا سرینگر میں احتجاج

   

سرینگر: سنتور ہوٹل ملازموں نے منگل کو اپنے مطالبات کو لیکر یہاں احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ ’ہمیں انصاف چاہئے ‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے ۔ بتادیں کہ سنتور ہوٹل کو حال ہی میں سرکار نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ احتجاج کے دوران ایک احتجاجی نے میڈیا کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اچانک ہماری نوکریاں چھینی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک سو سٹھ ملازمین گذشتہ تیس برسوں سے نوکریاں کر رہے ہیں اوراپنی خدمات بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کورٹ آرڈر کے باوجود بھی انتظامیہ کی جانب سے اُ ن کی نوکریاں بحال نہیں کی جارہی ہیں۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ ہم غریب ملازم ہیں جو متاثر ہو رہے ہیں۔