نئی دہلی : مغربی بنگال میں سندیش کھالی معاملے پر ہنگامہ ابھی تک نہیں رکا ہے۔ ممتا حکومت نے شاہجہاں شیخ کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے فی الحال اس کی فوری سماعت سے انکار کر دیا ہے۔ شاہجہاں شیخ پر بنگال کے سندیش کھالی میں بھتہ خوری، زمینوں پر قبضے اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے۔مغربی بنگال حکومت نے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات سی بی آئی کو سونپ دی جائے گی۔ممتا حکومت کا کہنا ہیکہ جانچ ایس آئی ٹی کے تحت چل رہی ہے، پھر بھی جانچ سی بی آئی کو سونپنے کا حکم درست نہیں ہے۔