سنگاریڈی 8 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )عوامی حکمرانی ۔ ترقیاتی منصوبہ پروگرام کے تحت متحدہ میدک ضلع سے متعلق میگا جاب میلہ سنگاریڈی ضلع کے تارا ڈگری کالج میں منعقد کیا گیا ضلع یوتھ اینڈ اسپورٹس آفیسر اکلیش ریڈی نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور انہیں خانگی شعبے کی کمپنیوں روزگار کے مقصد سے منعقد کیے گئے اس جاب میلہ میں متحدہ میدک ضلع کے سنگاریڈی، میدک اور سدی پیٹ اضلاع سے تقریباً 1500 نوجوان نے شرکت کی۔ جاب میلہ میں آئی ٹی، مینوفیکچرنگ، سروس سیکٹر اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی تقریباً 60 معروف کمپنیوں نے حصہ لیا اور امیدواروں کے انٹرویوز اور اسکریننگ ٹیسٹ منعقد کیے۔اہلیت حاصل کرنے والے امیدواروں کو متعلقہ کمپنیاں یوتھ اینڈ اسپورٹس ہفتہ وار تقریبات کے اختتامی پروگرام میں تقرری کے احکامات فراہم کریں گی۔