سمستی پور: بہار کے سمستی پور ریلوے اسٹیشن کے قریب سواتنترتا سینانی ایکسپریس پر کچھ نامعلوم شرپسندوں نے پتھراؤ کیا، جس کی وجہ سے پینٹری کار سمیت تین بوگیوں کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا۔ایسٹ سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر سرسوتی چندر نے بتایاکہ کل رات تقریباً 9.50 بجے، جب سواتنترتا سینانی ایکسپریس بیرونی سگنل کے قریب پہنچی، کچھ شرپسندوں نے ٹرین پر پتھراؤ کیا۔